0
Thursday 16 Mar 2017 19:06

2018ء پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، پورے ملک سے کامیابی حاصل کریں گے، نثار کھوڑو

2018ء پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، پورے ملک سے کامیابی حاصل کریں گے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر غلام محمد بنگلانی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ 2018ء پیپلز پارٹی کا سال ہے، عوامی تائید کے ساتھ کراچی اور سندھ سمیت پورے ملک سے کامیابی حاصل کرکے ملک اور چاروں صوبوں میں عوامی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام محمد بنگلانی کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے نو منتخب سندھ، کراچی ڈویژن اور ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، میر ہزار خان بجارانی، گل محمد جکھرانی، امتیاز شیخ، وقار مہدی، راشد حسین ربانی، آیت اللہ درانی، نجمی عالم، امان اللہ محسود، میر محبوب خان بجارانی، خلیل ہوت سمیت کراچی اور ضلعی نومنتخب عہدیداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں سنیئر کارکنان نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 618899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش