0
Thursday 16 Mar 2017 20:28

فاٹا کی تعمیر و ترقی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے، اقبال ظفر جھگڑا

فاٹا کی تعمیر و ترقی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے، اقبال ظفر جھگڑا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر انجینیئر اقبال ظفر جھگڑا نے فاٹا میں تعمیر و ترقی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کی تعمیر و ترقی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور ان علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وہ جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں فاٹا ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری سیفران، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، سیکرٹری فنانس فاٹا، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، سیکرٹری سوشل سیکٹر ڈیویلپمنٹ، چیف اکانومسٹ فاٹا اور فاٹا سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس کو فاٹا میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ فاٹا میں متاثرین کی باعزت واپسی کے بعد انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، تاکہ قبائلی عوام حقیقی معنوں میں ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 618935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش