QR CodeQR Code

فیس بک انتظامیہ نے پاکستان کے تحفظات سننے کیلئے فوکل پرسن مقرر کردیا

17 Mar 2017 00:34

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ گستاخانہ مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہے اور باہمی مشاورت سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ مواد کی روک تھام سے متعلق مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فیس بک انتظامیہ نے تحفظات دور کرنے کیلئے وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ گستاخانہ مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہے اور باہمی مشاورت سے مسئلے کا حل چاہتی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے کیلئے فیس بک انتظامیہ نے فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 618991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618991/فیس-بک-انتظامیہ-نے-پاکستان-کے-تحفظات-سننے-کیلئے-فوکل-پرسن-مقرر-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org