0
Friday 17 Mar 2017 10:07

سعودی، چین بزنس فورم، سعودی عرب اور چین میں 65 ارب ڈالر کے ترقیاتی معاہدے

سعودی، چین بزنس فورم، سعودی عرب اور چین میں 65 ارب ڈالر کے ترقیاتی معاہدے
اسلام ٹائمز۔ سعودی فرمانروا کے دورہ چین کے دوران سعودی عرب اور چین نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ شراکت داری اور تعاون کو بڑھانے کیلئے 65ارب ڈالر کے 21 ترقیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان یہ سمجھوتے بیجنگ میں منعقد ہونیوالے سعودی، چین بزنس فورم کے موقع پر طے پائے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فورم میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بھی شریک تھے۔ فورم میں سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت منصوبوں میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ہے، شاہ سلمان کے بیجنگ کے دورے کے موقع پر دو چینی کمپنیوں شینڈونگ تیانگونگ میکنیکل اینڈ الیکٹریکل ایکویپمنٹ کمپنی اور زیڈ ٹی ای کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 619014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش