QR CodeQR Code

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، حکومت سوشل میڈیا پر پالیسی جاری کرے، مولانا فضل الرحمان

17 Mar 2017 16:50

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کے حوالے سے سوشل میڈہا پر توہین بدتمیزی شروع ہو گیا ہے، اس کے خلاف حکومت کو جنگ لڑنی چاہیے، ملک کی مذہبی جماعتوں نے تحریک تحفظ ناموس رسالت کا دوبارہ احیاء کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کا استحکام پاکستان کے لیے مفید ہے، افغانستان میں استحکام ہوگا تو پاکستان محفوظ ہوگا، دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر شکایتوں کو دور کرنا چاہیے، دہشتگردی سے متعلق دونوں طرف شکایتیں ہیں، ہمیں پھونک پھونک کر قدم اُٹھانے چاہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ توہین رسالت کے حوالے سے سوشل میڈہا پر توہین بدتمیزی شروع ہو گیا ہے، اس کے خلاف حکومت کو جنگ لڑنی چاہیے، ملک کی مذہبی جماعتوں نے تحریک تحفظ ناموس رسالت کا دوبارہ احیاء کیا ہے، وزیراعظم سے ملاقات کر کے اس معاملے کو اُٹھایا جائے گا، اگر وزیراعظم نے اقدامات نہ اُٹھا ئے تو ہم اپنا کردار ادا کریں گے، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خیبرپختونخواہ میں کوئی رہنما ہماری جماعت کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 619071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619071/پاکستان-دہشتگردی-کے-خلاف-جنگ-لڑ-رہا-ہے-حکومت-سوشل-میڈیا-پر-پالیسی-جاری-کرے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org