0
Friday 17 Mar 2017 20:23

سندھ حکومت کے پاس وسائل محدود ہیں لیکن پھر بھی ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے، وزیراعلیٰ

سندھ حکومت کے پاس وسائل محدود ہیں لیکن پھر بھی ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے، وزیراعلیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے پاس وسائل محدود ہیں، لیکن پھر بھی ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے، جدید ایمبولینس سروس کیلئے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ پیپلز ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے سندھ میں جدید ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی، سندھ حکومت کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جدید ایمبولینس سروس کیلئے جو وسائل درکار ہوں گے، فراہم کریں گے، جدید ایمبولینس سروس جلد پورے سندھ میں شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے پاس 350 سے زائد ایمبولینسز ہیں، اب تک جو سروسز چل رہی ہیں، ان میں جدید سہولیات موجود نہیں، ان کے ذریعے صرف میت اور زخمیوں کو منتقل کیا جا سکتا ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ اور اسکی عوام کی بہتری کیلئے کام کا آغاز کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 619145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش