QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کا کراچی میں 35 ایکڑ رقبے پر اپنی نوعیت کا منفرد پارک بنانے کا فیصلہ

17 Mar 2017 23:44

ذرائع کے مطابق اس پارک سے پورے پاکستان کا نظارہ کیا جاسکے گا، پارک میں دریا، سمندر، ڈیمز، قومی یادگار سمیت پاکستان کا نقشہ بنایا جائے گا، منصوبہ بندی کمیشن نے پارک پروجیکٹ کی منظوری دیدی جس کے لئے فنڈز اسی سال جاری ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے کراچی میں 35 ایکڑ رقبے پر اپنی نوعیت کا منفرد پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن نے پارک پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے باغ جناح میں 35 ایکڑ رقبے پر کراچی میں اپنی نوعیت کا منفرد پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پارک سے پورے پاکستان کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ پارک میں دریا، سمندر، ڈیمز، قومی یادگار سمیت پاکستان کا نقشہ بنایا جائے گا۔ منصوبہ بندی کمیشن نے پارک پروجیکٹ کی منظوری دیدی جس کے لئے فنڈز اسی سال جاری ہوں گے، آئندہ مالی سال سے پارک کی تعمیر شروع ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 619190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619190/وفاقی-حکومت-کا-کراچی-میں-35-ایکڑ-رقبے-پر-اپنی-نوعیت-منفرد-پارک-بنانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org