0
Saturday 18 Mar 2017 00:05

پشاور میں ایف سی کا سرچ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

پشاور میں ایف سی کا سرچ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ فرنٹئیر کور نے پشاور کے علاقہ مچنی میں سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنٹیر کور نے پشاور میں مچنی کے علاقے موصول کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو سکیورٹی فورسز کے علاقے میں داخل ہوتے ہی وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے بعد فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا اور فورسز کی بھرپور جوبی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ایف سی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 619198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش