0
Saturday 18 Mar 2017 00:17

خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں شادی کی خوشیاں منانے والے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے کم شلمان میں باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 4 خواتین سمیت 5 باراتی جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے نعشوں اور زخمیوں کو نکال کر لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 619199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش