0
Saturday 18 Mar 2017 00:27

جو 35 کروڑ کا بنگلہ ڈھونڈے گا اسے گفٹ کردوں گا، اسد قیصر

جو 35 کروڑ کا بنگلہ ڈھونڈے گا اسے گفٹ کردوں گا، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے خود پر لگے کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی 35 کروڑ کا بنگلہ نہیں وہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ میڈیا کے سامنے اپنی جائیداد کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو میرا 35 کروڑ کا بنگلہ ڈھونڈے گا میں اسے وہ بنگلہ گفٹ کردوں گا۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2009 میں 5 کنال زمین دو قسطوں میں خریدی تھی، ان پر کرپشن کے تمام الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ جس طرح ان کے خلاف الزامات کو کوریج دی گئی اسی طرح ان کا مؤقف بھی سب کے سامنے واضح کیا جائے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے کنڈا ٹوپی روڈ کا ٹینڈر اپنے کزن کو دیا جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹینڈر کی حوالگی ای ٹینڈنگ کے ذریعے کی گئی اور ٹینڈر وصول کرنے والے شخص سے میرا کوئی تعلق یا رشتے داری نہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عائد کیے جانے والے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، کوئی ایک الزام ثابت ہوگیا تو وعدہ کرتا ہوں سیاست چھوڑ دوں گا۔
خبر کا کوڈ : 619200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش