QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار گرفتار

18 Mar 2017 00:27

فاروق ستار پی ایف میوزیم میں شادی کی تقریب کے سلسلے میں گئے تھے، جہاں سے واپسی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے انہیں حراست میں لیتے ہوئے آرٹلری میدان تھانے منتقل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار پی ایف میوزیم میں شادی کی تقریب کے سلسلے میں گئے تھے، جہاں سے واپسی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے انہیں حراست میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کر دیا۔ 22 اگست 2016ء کو کراچی پریس کلب کے سامنے ہونے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی پاکستان مخالف اشتعال انگیز تقریر پر فاروق ستار کے خلاف مقدمہ درج تھا، جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے، تاہم اب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ عدالتی حکم پر فاروق ستار کو گرفتار کرتے ہوئے آرٹلری میدان تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 619201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619201/ایم-کیو-پاکستان-کے-سربراہ-فاروق-ستار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org