0
Monday 28 Mar 2011 14:30

پاک بھارت سیکریٹری داخلہ کی سطح پر دو روزہ مذاکرات کے پہلے دور کا آغاز ہو گیا

پاک بھارت سیکریٹری داخلہ کی سطح پر دو روزہ مذاکرات کے پہلے دور کا آغاز ہو گیا
نئی دہلی:اسلام ٹائمز-پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات نئی دہلی میں جاری ہیں۔ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دو روزہ مذاکرات کا پہلا دور نئی دہلی کے اشوکا ہوٹل میں ہو رہا ہے، جس میں آج مذاکرات کے دو دور ہو رہے ہیں۔ پاکستانی وفد میں سیکریٹری داخلہ قمر زمان چوہدری اور ہائی کمشنر شاہد ملک شامل ہیں۔ بھارتی وفد کی قیادت جی کے پلائی کر رہے ہیں۔ پاکستان بھارت کو ممبئی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔ پاکستان یہ مطالبہ دہرائے گا کہ بھارت سمجھوتہ ایکسپریس، مالے گاوٴں اور اجمیر کے واقعات کی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کرے۔ پاکستان اجمل قصاب یا اس سے تحقیقات کرنے والے افسران تک عدالتی کمیشن کی رسائی کا مطالبہ بھی کرے گا۔ بھارت نے بھی ایک ایسا ہی کمیشن بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
مذاکرات میں سویلین اور ماہی گیر قیدیوں کے معاملے پر بات ہو گی۔ پاکستان نے کاروباری حضرات کیلئے بزنس اور سیاحوں کیلئے ویزے کے اجرا کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔مذاکرات میں انسداد دہشتگردی، قیدیوں کی رہائی اور دیگر امور پر بات چیت کی جائیگی۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ڈھائی برس بعد ہوا ہے۔ دونوں وفود کے درمیان بات چیت خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے۔ اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ دو روزہ مذاکرات کے بعد کل شام تک میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔ 
ملاقات کیلئے تیاریاں بھی وفد کی اضافی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 61927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش