0
Monday 28 Mar 2011 14:33

بحرین میں کرفیو اور ایمرجنسی کے باوجود عوامی احتجاج و مظاہرے جاری

بحرین میں کرفیو اور ایمرجنسی کے باوجود عوامی احتجاج و مظاہرے جاری
اسلام ٹائمز- پریس ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز اتوار 28 مارچ کو بھی بحرین کا دارالحکومت منامہ ہزاروں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان میدان جنگ بنا رہا۔ 25 مارچ کو حمد بن آل خلیفہ نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جسکے تحت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی لگ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحرین میں جمعے کو بھی یوم خاتمہ محاصرہ منایا گیا اور ملک بھر میں عظیم احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ 24 فروری کو بحرین کے علاقے الخلیفہ سے شروع ہونے والے عوامی مظاہروں اور پولیس کے ساتھ ٹکراو میں اب تک 24 افراد جاں بحق جبکہ 1000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ اسکے علاوہ 100 سے زیادہ افراد سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں نامعلوم مقام پر منتقل ہو چکے ہیں اور انکے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بحرین میں ہونے والے عوامی احتجاج اور مظاہروں میں اس وقت شدت آ گئی جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنے فوجی دستے بحرین میں بھیج دیئے۔ یاد رہے کہ بحرین میں اہل تشیع کی اکثریت ہے لیکن وہاں پر اس قسم کے قوانین بنائے گئے ہیں کہ ہمیشہ سنی حکمران اس ملک پر مسلط رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 61930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش