0
Saturday 18 Mar 2017 18:56

اسلام کے دنیا میں تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے طاغوتی قوتیں پریشان ہیں، عبدالغفار روپڑی

اسلام کے دنیا میں تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے طاغوتی قوتیں پریشان ہیں، عبدالغفار روپڑی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ اسلام کے دنیا میں تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے طاغوتی قوتیں پریشان ہیں، گستاخ بلاگرز کو عبرتناک انجام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانا امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک جسارت ہے، حکومت بیرون ملک بھاگ جانیوالے گستاخ بلاگرز کو ملک میں لاکر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سوشل میڈیا مالکان سے گستاخانہ مواد اپلوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی حاصل کرے اور تمام متعلقہ حکومتی ادارے گستاخانہ مواد اپلوڈ پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں اور قانون و شریعت کے مطابق سزا دینے کے مؤثر اقدامات کریں، قومی اور پنجاب اسمبلی میں توہین رسالت کی روک تھام اور گستاخوں کو نشان عبرت بنانے کے حوالے سے منظور کی جانیوالی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 619482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب