QR CodeQR Code

پنجاب میں ملت جعفریہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مبارک موسوی

18 Mar 2017 19:05

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم سندھ میں علامہ نقی حیدری کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکمران اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے ملک میں بڑھتے داعش کے اثرورسوخ پر اپنی توجہ مرکوز کریں، ہم بارہا اس بات کو دہرا چکے ہیں اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ داعش ملک میں آ چکی ہیں، اس ناسور کیخلاف قوم کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، عالمی طاقتیں ایشیاء کو غیر متحکم کرنے کیلئے داعش کو افغانستان میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں شروع ہو گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں انتظامیہ دہشتگردوں اور دہشتگردی سے متاثرہ فریق کیساتھ یکساں سلوک کا عمل ترک کرے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی قربانی ہم نے دی، صرف پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ملت جعفریہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں علامہ نقی حیدری کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکمران اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے ملک میں بڑھتے داعش کے اثرورسوخ پر اپنی توجہ مرکوز کریں، ہم بارہا اس بات کو دہرا چکے ہیں اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ داعش ملک میں آ چکی ہیں، اس ناسور کیخلاف قوم کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، عالمی طاقتیں ایشیاء کو غیر مستحکم کرنے کیلئے داعش کو افغانستان میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہیں، پاکستان میں مخصوص انتہا پسند سوچ کے حامل دہشتگردوں کے سہولت کار داعش جیسی درندہ صفت گروہ کیلئے مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر اس فکر کیخلاف لڑنا ہوگا تاکہ اس ناسور سے نجات حاصل کر سکیں۔


خبر کا کوڈ: 619486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619486/پنجاب-میں-ملت-جعفریہ-کو-سیاسی-انتقام-کا-نشانہ-بنایا-جا-رہا-ہے-مبارک-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org