QR CodeQR Code

وزیراعلٰی پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت بدعنوانیوں کی زد میں ہے، زاہد خان

18 Mar 2017 19:31

اپنے ایک بیان میں زاہد خان کا کہنا تھا کہ معمولی زندگی گزارنے والے کے سیاست میں آنے کے بعد کروڑوں روپے کی جائیدادیں بن گئیں، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ اسد قیصر پر بدعنوانی کے الزامات سے سیاسی قوتوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ اپنے بیان میں زاہد خان کا کہنا تھا کہ معمولی زندگی گزارنے والے کے سیاست میں آنے کے بعد کروڑوں روپے کی جائیدادیں بن گئیں، وزیراعلٰی پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت بدعنوانیوں کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پر کابینہ کے وزیر اور صوبائی وزراء نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، وزراء کے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ زاہد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر بینک کو ہڑپ کرنے اور صوبے میں بدعنوانی پر اینٹی کرپشن، نیب اور اعلٰی حکام استعفٰی دے چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 619493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619493/وزیراعل-ی-پرویز-خٹک-کی-قیادت-میں-پی-ٹی-ا-ئی-حکومت-بدعنوانیوں-زد-ہے-زاہد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org