0
Monday 28 Mar 2011 20:46

قوم کو جلد بتائیں گے ریمنڈ کیس میں پنجاب اور وفاق نے کیا کیا، چوہدری نثار

قوم کو جلد بتائیں گے ریمنڈ کیس میں پنجاب اور وفاق نے کیا کیا، چوہدری نثار
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اب بتائیں گے کہ اصل اپوزیشن کیا ہوتی ہے، آنے والے وقت میں سب کو پتہ چل جائے گا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارا منشور علیحدہ تھا، ہے اور ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان روانگی سے قبل ایتھرو ایئرپورٹ پر نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ چودھری نثار نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کیس پر وہ پاکستان پہنچ کر ایک پریس کانفرنس کریں گے، اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا موقف بیان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد قوم کو بتائیں گے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس میں پنجاب نے کیا کیا اور وفاق نے کیا کیا۔
 ایک سوال کے جواب میں چودھری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر جو بات کی ہے وہ اپنی مرضی سے نہیں کسی کے کہنے پر کی ہے، عمران خان ایجنسیوں کے لئے کام کر رہے ہیں جن کے لئے آگے ہی ایم کیو ایم کام کر رہی ہے۔ عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، عمران خان کچھ عرصہ پہلے تک الطاف حسین کو ہتھکڑیاں لگا کر پاکستان لانے کی باتیں کرتے تھے۔ آج انہیں ٹیلی فون کر رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے بھی انہی کے لئے کام کرنا شروع کر دیا ہے جن کے لئے ایم کیو ایم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں اہم سیاسی امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ نواز شریف نے انہیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم ہدایات دی ہیں جس کے متعلق پاکستان پہنچ کر پریس کانفرنس کے دوران بتاﺅں گا۔ نوائے وقت نے جب چودھری نثار سے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) آئندہ مل کر الیکشن لڑینگے تو انہوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔
خبر کا کوڈ : 61951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش