QR CodeQR Code

کوئی بھی مسلمان شان رسالت ﷺ میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، سید حفیظ الحسن

18 Mar 2017 22:09

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہل سنت رہنماء کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے، حضور ﷺ سے محبت و عقیدت مسلمانوں کا سرمایہ ہے، گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک جسارت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نورالہدیٰ فاؤنڈیشن کے رہنماء سید حفیظ الحسن نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی مسلمان شان رسالت ﷺ میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، حکومت ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لے اور شریعت کے مطابق سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مختلف ویب کے پیجز پر شان رسالتؐ کی گستاخی کی جاتی ہے اور یہ بدترین دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے، حضور ﷺ سے محبت و عقیدت مسلمانوں کا سرمایہ ہے، گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک جسارت ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پاکستانی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 619519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619519/کوئی-بھی-مسلمان-شان-رسالت-ﷺ-میں-گستاخی-برداشت-نہیں-کر-سکتا-سید-حفیظ-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org