QR CodeQR Code

نیب کو اسد قیصر کیخلاف بدعنوانی سے متعلق شکایت موصول، جائزہ لینے کا فیصلہ

19 Mar 2017 23:36

ذرائع کے مطابق نیب کو کے پی کے اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے خلاف ان کے انتخابی حلقہ سے ایک شخص نے شکایت کی ہے، جس میں بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب (بیورو) نیب کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے خلاف بد عنوانی سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہے، جس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شکایت میں لگائے گئے الزامات درست ہونے کی صورت میں اسد قیصر کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیب کو کے پی کے اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے خلاف ان کے انتخابی حلقہ سے ایک شخص نے شکایت کی ہے، جس میں بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ دیگر شکایات کی طرح اسد قیصر کے خلاف آنے والی شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی، اگر بیان کئے گئے الزامات درست ثابت ہوئے تو شکایت کو انکوائری میں تبدیل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 619763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619763/نیب-کو-اسد-قیصر-کیخلاف-بدعنوانی-سے-متعلق-شکایت-موصول-جائزہ-لینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org