QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ غازیخان کابینہ کا اجلاس، ضلع بھر میں بھرپور تنظیم سازی کا فیصلہ

20 Mar 2017 00:15

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کو ضلع، تحصیل اور پھر محلہ، موضع جات اور دیہات تک مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کو فوکس کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کی نوتشکیل شدہ کابینہ کا پہلا اجلاس 44 بلاک امام بارگاہ میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید فضل الہیٰ شاہ کے زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ سب سے پہلے ضلع بھر میں مضبوط اور فعال تنظیم سازی کے عمل کو بھرپور طریقہ سے شروع کیا جائے گا اور پہلے مرحلہ میں تحصیل سیٹ اپ تشکیل دیئے جائیں گے، جس کے بعد یونٹس سازی کی جائے گی۔ اس موقع پر تنظیمی سازی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کو ضلع، تحصیل اور پھر محلہ، موضع جات اور دیہات تک مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کو فوکس کیا جارہا ہے تاکہ رواں سال کے آخر تک صوبہ بھر میں مضبوط تنظیم سازی کے ہدف کو حاصل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 619771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619771/ایم-ڈبلیو-ضلع-ڈیرہ-غازیخان-کابینہ-کا-اجلاس-بھر-میں-بھرپور-تنظیم-سازی-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org