0
Monday 20 Mar 2017 11:49

خیبر پی کے میں موٹر سائیکل فائر فائٹر سروس شروع کرنیکا فیصلہ

خیبر پی کے میں موٹر سائیکل فائر فائٹر سروس شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے موٹر سائیکل فائر فائٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بروقت طبی امداد کیلئے منی ایمبولینس بھی لائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی آگ بجھانے کیلئے موٹر سائیکل فائر فائٹر سروس متعارف کروائی جائے گی۔ موٹر سائیکل فائر فائٹر سسٹم سے تنگ گلیوں میں آتش زدگی سمیت کسی بھی قسم کے ہنگامی آپریشن میں فوری مدد ملے گی۔ سسٹم میں 35 لیٹر پانی اور آگ بجھانے کے دیگر آلات ہوں گے۔ ڈی جی ریسکیو کے مطابق مریضوں کو بروقت طبی امداد کیلئے منی ایمبولینس بھی لائی جا رہی ہے، جس میں جدید آلات، ایمرجنسی یونٹ اور فرسٹ ایڈ دی جائے گی۔ یاد رہے کہ صوبہ خیبر پی کے میں انفراسٹرکچر کے متعدد شعبوں میں کام کیا جا رہا ہے۔ صوبے میں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی کام جاری ہے، جس کے تحت خواتین کیلئے علیحدہ بس سروس شروع کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 619841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش