QR CodeQR Code

نوشہرہ، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

20 Mar 2017 12:09

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے سپین خاک چراٹ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے سپین خاک چراٹ میں چھ مسلح ملزمان نے لال سید کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ لال سید، اس کا بھائی سرتاج خان، دو راہگیر حسن ایاز اور ضابطہ شاہ جاں بحق ہوگئے۔ ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 619848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619848/نوشہرہ-نامعلوم-مسلح-ملزمان-کی-فائرنگ-سے-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org