QR CodeQR Code

پاکستان میں امن و سلامتی کیلئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے، وزیراعظم کا پاک افغان سرحد فوری کھولنے کا حکم

20 Mar 2017 12:50

وزیراعظم نے کہا کہ باوجود اس کے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں افغان سرزمین کا استعمال ہوا، صدیوں پرانے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی راوبط کے پیش نظر سرحد کا بند ہونا دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں۔ خیر سگالی کے جذبے کے تحت سرحدیں فوری کھول دی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔ سرحد بتیس روز پہلے 16 فروری کو سیہون شریف میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر حملے کے فوری بعد بند کی گئی تھی۔ وزیراعظم نواز شریف کا پاک افغان سرحد فوری کھولنے کا حکم، وزیراعظم نے کہا کہ باوجود اس کے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں افغان سرزمین کا استعمال ہوا، صدیوں پرانے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی راوبط کے پیش نظر سرحد کا بند ہونا دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں۔ خیر سگالی کے جذبے کے تحت سرحدیں فوری کھول دی جائیں۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ جن وجوہات کی بنا پر سرحد بند کی گئی تھی، افغان حکومت ان کے خاتمے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے۔ پاکستان افغان سرحد گذشتہ بتیس روز سے بند تھی۔


خبر کا کوڈ: 619873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619873/پاکستان-میں-امن-سلامتی-کیلئے-افغانستان-دیرپا-ناگزیر-ہے-وزیراعظم-کا-پاک-افغان-سرحد-فوری-کھولنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org