QR CodeQR Code

چائنا کٹنگ کیس، ایم کیو ایم کے شاکر لنگڑا سمیت 14 کے ڈی اے افسران پر فردِ جرم عائد

20 Mar 2017 15:06

احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ کیس کی سماعت میں نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے رفاہی پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کی اور بڑی تعداد میں عوام کو فروخت کئے، شاکر عرف لنگڑا پر چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو 168 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ کیس میں شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے کے 14 افسران پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے رفاہی پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کی اور بڑی تعداد میں عوام کو فروخت کئے، شاکر عرف لنگڑا کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزم پر چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو 168 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ عدالت نے ملزم شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے کے 14 افسران پر فردِ جرم عائد کر دی، تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے 7 اپریل کو گواہوں کو طلب کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 619893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619893/چائنا-کٹنگ-کیس-ایم-کیو-کے-شاکر-لنگڑا-سمیت-14-ڈی-اے-افسران-پر-فرد-جرم-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org