0
Monday 20 Mar 2017 18:28

شادی کے نام پر خواتین کو فروخت کرنیوالے گروہ کیخلاف تحقیقات شروع

شادی کے نام پر خواتین کو فروخت کرنیوالے گروہ کیخلاف تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ شادی کے نام پر پنجاب میں خواتین کو فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خیبر پی کے کے مختلف شہروں جیسا کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور سوات سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے غربت کے باعث والدین اپنی بچیوں کی شادیاں پنجاب کے مختلف اضلاع اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں کر رہے ہیں، تاہم شادی کے نام پر ان خواتین کو آگے فروخت کر دیا جاتا ہے، جبکہ بدقسمت لڑکیوں کے والدین کو اس بارے میں معلومات تک نہیں ہوتی۔ خواتین کی سمگلنگ اور شادی کے نام پر ملوث خواتین گروہ صوبے کے مختلف اضلاع میں سرگرم عمل ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عورتوں کی سمگلنگ کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ صوابی میں اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سادہ لوح والدین کو دھوکہ کرکے ان کی بچیوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں شادی کے نام پر فروخت کرنے والے خیبر پی کے کی خواتین گروہ کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں اور یہ تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں کہ اب تک مختلف اضلاع میں پنجاب میں شادی کے نام پر فروخت کیا گیا ہے یا ان کی سمگلنگ کی گئی ہے۔ سابق دور حکومت میں اس طرح کی شادیوں پر پابندی لگائی گئی تھی، تاہم اس پابندی کے باوجود خواتین کی سمگلنگ اور شادی کے نام پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 619948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش