0
Tuesday 29 Mar 2011 06:32

اتحادی افواج قذافی سے جلد اقتدار چھڑا لیں گی،امریکا عراق جیسی غلطیاں لیبیا میں نہیں دہرائے گا، باراک اوباما

اتحادی افواج قذافی سے جلد اقتدار چھڑا لیں گی،امریکا عراق جیسی غلطیاں لیبیا میں نہیں دہرائے گا، باراک اوباما
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔امريکي صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ليبيا ميں عراق جيسی غلطی نہيں دہرائیں گے، نو فلائی زون کی راہ ہموار کرنے کیلئے ائیر ڈیفنس کو نشانہ بنا رہے ہیں، بن غازی ميں قتل عام ہونے سے بچايا۔  امریکا لیبیا میں سپورٹنگ رول ادا کرے گا۔ امریکا کی خواہش ہو گی کہ لیبیا میں آمر کی نہیں بلکہ عوام کی بالادستی قائم ہو۔ ياد رہے کہ اس پہلے عراق اور افغانستان ميں بھي امريکہ نے اسي طرح کا رول ادا کرنے کا کہا تھا، ليکن تاريخ نے ديکھا کہ وہ صدر صدام حسين جس نے اپنے آپ کو امريکہ کے منظور نظر بنانے کیلئے ہر وہ کام کر ڈالے جو اسے نہیں کرنا چاہیئے تھے، صدام  نے امریکیوں سے اپنے ملک کو فتح کرایا اور خود بھی تختہ دار پر لٹک گیا۔
واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے صدر باراک اوباما نے کہا کہ معمرقذافی اپنے ہی شہریوں پر حملہ کر رہے ہیں، معمرقذافی نے عوام میں اعتماد کھو دیا ہے۔ اوباما نے کہا کہ عالمی برادری نے قذافی کو خبردار کیا تھا کہ شہریوں پر حملہ کرنے سے باز آئے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ لیبیا کے شہریوں کو قذافی سے تحفظ فراہم کیا جائے گا، امریکی شہریوں کو بھی قذافی کے ایجنٹوں سے خطرہ ہے۔ قذافی حکومت کے تینتیس ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے ہیں۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے، امریکا عراق جیسی غلطیاں لیبیا میں نہیں دہرائے گا اور لیبیا میں زمینی فوج نہیں بھیجی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں اقتدار کی منتقلی مشکل عمل ہے، ہلیری کلنٹن لیبیا میں حکومت مخالفین سے بھی ملاقات کریں گی۔ اگر قذافی کو طاقت کے ذریعے ہٹایا گیا تو ہمارا اتحاد ٹوٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں فوجی آپریشن کی کمانڈ بدھ کے روز نیٹو کو دے دی جائے گی۔ آپریشن کی کمانڈ نیٹو کو دینے سے ہمارے اخراجات میں بھی کمی ہو گی۔ 
خبر کا کوڈ : 61997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش