0
Monday 20 Mar 2017 22:29

ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت پر ریفری جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا

ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت پر ریفری جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر ریفری جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن ریفرنس میں ضمانت کا معاملہ پر سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل اور پراسیکیوٹر نیب میں گرم گرم بحث ہوئی، وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی ہے، فالج کا اٹیک ہو چکا ہے، کمر کی سرجری بھی نہیں ہوئی، ہائی رسک مریض ہیں، جان کو خطرہ ہے، ضمانت پر علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کی اجازت دی جائے۔ پراسیکیوٹر نیب نے ضمانت کی مخالفت کر دی، بولے ڈاکٹر عاصم کو جیل میں مرضی کی طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ان کے اپنے اسپتال بھی لے جایا گیا، سائیکو اور فزیو تھراپی کرائی گئی، میڈیکل رپورٹس کے مطابق طبیعت میں بہتری آئی ہے، رینجرز کی وردی سے خوف کوئی بیماری نہیں، رینجرز کو دیکھ کر اگر انہیں کچھ ہوتا ہے، تو یہ الگ معاملہ ہے۔ ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، دو ججز کے اختلافی فیصلے پر چیف جسٹس نے معاملہ ریفری جج کو بھجوایا تھا۔

خبر کا کوڈ : 620028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش