QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی خواجہ غلام فرید کوریجہ سے ملاقات، تحفظ مزارات اولیاء اللہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت

21 Mar 2017 17:36

ملاقات کے دوران صوبائی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ آپریشن ردالفساد پر توجہ دے اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے، حکومت دہشتگردوں سے مرعوب ہونے کی بجائے دہشتگردی کا مقابلہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ و خواجہ غلام فرید کوریجہ سے ملاقات، 26مارچ کو دربار حضرت شاہ شمس پر منعقد ہونے والی تحفظ مزارات اولیااللہ کانفرس میں شرکت کی دعوت۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی قیادت سابق ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی، وفد میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، مولانا ہادی حسین ہادی اور مہر مظہر کات شامل تھے۔ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی اس کاوش کو سراہا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مہر سخاوت علی نے اولیائے کرام کی درگاہوں اور مزارات پر ہونے والے عرس کی تقریبات پر لگنے والی پابندیوں اور ان تقریبات کو گورنمنٹ کی طرف سے محدود کرنے کی مذموم سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اولیااللہ کی درگاہوں سے ہمیشہ محبت اور اخوت کا درس ملتا ہے۔ انہیں محدود کرنا یا روکنا قابل مذمت ہے۔ گورنمنٹ آپریشن ردالفساد پر توجہ دے اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے۔ مہر سخاوت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردوں سے مرعوب ہونے کی بجائے دہشتگردی کا مقابلہ کرے اور ملک بھر میں ہونے والے عُرس کی تقریبات کی فول پروف سیکیورٹی کا اہتمام کرے تاکہ دشمن کو شکست دی جاسکے، اُنہوں نے کہا کہ اگر پی ایس ایل کے فائنل کے لیے پورے ملک کی سیکیورٹی لگائی جاسکتی ہے تو اولیاءاللہ کے مزارات کی حفاظت کے لیے کیوں نہیں ؟


خبر کا کوڈ: 620220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/620220/ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کی-خواجہ-غلام-فرید-کوریجہ-سے-ملاقات-تحفظ-مزارات-اولیاء-اللہ-کانفرنس-میں-شرکت-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org