QR CodeQR Code

سرگودھا میں ڈاکوؤں کا 8 رکنی گروہ گرفتار

21 Mar 2017 19:30

ڈاکوؤں کا گروہ مختلف شاہراہوں پر شہریوں سے گاڑیاں چھینتا تھا۔ پولیس کی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کا 8 رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں قتل، ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔ ایس پی بلال افتخار نے تھانہ صدر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ پولیس کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نےجدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹیں، جعلی ڈرائیونگ لائسنس اورناجائز اسلحہ برآمد کیاگیا ہے۔ ڈاکوؤں کا گروہ مختلف شاہراہوں پر شہریوں سے گاڑیاں چھینتا تھا۔ پولیس کی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 620259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/620259/سرگودھا-میں-ڈاکوو-ں-کا-8-رکنی-گروہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org