QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گر گئی، رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ پاک سرزمین پارٹی میں شامل

22 Mar 2017 14:28

پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے متحدہ کے رکن اسمبلی شیخ عبداللہ نے کہا کہ الطاف حسین کی 22 اگست کی تقریر کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہی، پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والوں کے ساتھ ہمدردی نہیں کی جا سکتی، ہمیں ملک کا غدار کوئی نہ کہے، ہم پاکستان کے وفادار ہیں اور رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی، متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے ایم کیو ایم سے کنارہ کشی کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس موقع پر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے متحدہ کے رکن اسمبلی شیخ عبداللہ نے کہا کہ الطاف حسین کی 22 اگست کی تقریر کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہی، پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والوں کے ساتھ ہمدردی نہیں کی جا سکتی، ہمیں ملک کا غدار کوئی نہ کہے، ہم پاکستان کے وفادار ہیں اور رہیں گے، کسی نے پی ایس پی میں شمولیت کا نہیں کہا، مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے ساتھ کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا۔



خبر کا کوڈ: 620420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/620420/ایم-کیو-کی-بڑی-وکٹ-گر-گئی-رکن-سندھ-اسمبلی-عبداللہ-شیخ-پاک-سرزمین-پارٹی-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org