QR CodeQR Code

پاکستان ہم سب کا ہے، اسے فسادیوں سے پاک کرکے رہینگے، جنرل قمر جاوید باجوہ

22 Mar 2017 12:53

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فسادیوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کر کے رہیں گے۔ انہوں نے کہا آج عہد کریں کہ ہمیں پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے یہ ہم سب کا پاکستان ہے، پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرکے رہیں گے، آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم پاکستان کو حوالے سے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ آنکھوں میں چمک، مصمم ارادہ، چہرے سے جھلکتا فولادی عزم، پاک آرمی کے جری سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا گیا۔ فساد کرنے والوں کو وارننگ بھی دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فسادیوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کر کے رہیں گے۔ انہوں نے کہا آج عہد کریں کہ ہمیں پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 620434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/620434/پاکستان-ہم-سب-کا-ہے-اسے-فسادیوں-سے-پاک-کرکے-رہینگے-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org