0
Wednesday 22 Mar 2017 20:40

پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد کھلنے سے پشاور کی فروٹ منڈیوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہے جبکہ پشاور کی مارکیٹ سے پھلوں کی افغانستان برآمد اور درآمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ پاک افغان سرحد ایک ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پشاور کی منڈیوں میں پھلوں کا کاروبار بحال ہوگیا جبکہ میوہ جات کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے مختلف اقسام کے پھلوں کی ترسیل شروع کردی ہے۔ اس وقت پشاور فروٹ منڈی سے کینو، کیلا، امرود اور مالٹے براستہ طورخم افغانستان بھیجی جاتی ہیں جبکہ سیب اور انار درآمد کی جاتی ہیں۔ سرحد کی بندش سے سیب اور انار کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ شہری پرامید ہیں کہ سرحد کھلنے سے پھلوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور تاجر مزید نقصان سے بچ جا ئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 620549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش