QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کے احکامات کے باوجود بھی کرم ایجنسی کا بارڈر کھل نہ سکا

22 Mar 2017 20:52

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی کا بارڈر کھولنے سے متعلق ہمیں تاحال کوئی احکامات موصول نہیں ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پاک افغان بارڈرز کھولنے کے احکامات کے باوجود گزشتہ روز کرم ایجنسی کا بارڈر بدستور بند رہا۔ اس کے مقابلے میں طورخم اور چمن بارڈرکھول دیا گیا جہاں لوگوں کی آمدورفت کے ساتھ ساتھ تجارتی سامان کی کلیئرنگ بھی کی گئی۔ وزیر اعظم محمد نوازشریف نے  پاک افغان بارڈرز کھولنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم کرم ایجنسی کا بارڈر کھل نہ سکا۔ اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی کا بارڈر کھولنے سے متعلق ہمیں تاحال کوئی احکامات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں دہشتگردی  کے پے درپے واقعات کے پیش نظر پاک افغان سرحدیں بند کردی گئی تھیں جو 32 روز تک بند رہی۔ اب جبکہ وفاقی حکومت نے پاک افغان بارڈرز کھولنے کے احکامات تو جاری کیے ہیں لیکن کرم ایجنسی کا بارڈر منگل اور بدھ کے روز بند رہا، دوسری جانب کاروباری حضرات کی ایک کثیر تعداد بھی کرم ایجنسی کے بارڈر کے قریب موجود رہی۔


خبر کا کوڈ: 620557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/620557/وفاقی-حکومت-کے-احکامات-باوجود-بھی-کرم-ایجنسی-کا-بارڈر-کھل-نہ-سکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org