0
Wednesday 22 Mar 2017 23:17

حویلیاں، تباہ ہونیوالے طیارے کا انجن خراب تھا، بلیک باکس رپورٹ

حویلیاں، تباہ ہونیوالے طیارے کا انجن خراب تھا، بلیک باکس رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ حویلیاں حادثے میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ موصول ہوگئی، جس میں انجن خراب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے پی کے 661 کے بلیک باکس کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں انجن خراب ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سیکرٹری سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق طیارے کا انجن خراب تھا، تاہم حادثے سے متعلق 3 ماہ کے اندر کسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ اس سے قبل جنوری میں بھی بدقسمت طیارے کی بلیک باکس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طیارے نے لینڈنگ کی کوشش نہیں کی تھی، جبکہ مزید تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ انجن ٹھیک ہونے کے باوجود طیارہ اچانک حادثے کا شکار کیسے ہوا۔ واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016ء کو چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر 42 طیارہ ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ اور ڈپٹی کمشنر چترال سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 620587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش