0
Wednesday 22 Mar 2017 23:30

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا سلسلہ جاری رہا تو سخت ترین اقدامات اٹھائیں گے، چوہدری نثار

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا سلسلہ جاری رہا تو سخت ترین اقدامات اٹھائیں گے، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں، اگر اس حوالے سے سخت ترین اقدام اٹھانا پڑا تو گریز نہیں کریں گے۔ کہتے ہیں شرجیل میمن صحیح تھے تو دوسال ملک سے باہر کیون گزارے؟۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین ناقابل قبول ہے، یہ کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، ہماری خواہش ہے کہ اس معاملے پر جمعے کو تمام مسلم ممالک کے سفیروں کو بلاکر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا سلسلہ جاری رہا تو سخت ترین اقدامات اٹھائیں گے، سوشل میڈیا سے زیادہ اہم مذہب اور ایمان ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی پر الزام نہیں لگا رہے لیکن ملوث عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔

وزیر داخلہ نے شرجیل میمین پر بھی طنز کے نشتر برسائے، بولے اگر شرجیل میمین صحیح تھے تو دوسال باہر کیوں گزارے؟ـ انہیں سوچنے اور صفائی پیش کرنے میں 2 سال لگ گئے۔ چوہدری نثار نے اپنے اوپر لگنے والے الزمات کا کرارا جواب بھی دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے وفاقی اداروں کو صوبے سے نکالنے کے بیان پر وزیر داخلہ کہنا تھا کہ کوئی صوبہ کسی وزیراعلیٰ کی جاگیر نہیں کہ کس ادارے کو کام کرنا ہے اور کس کو نہیں۔
خبر کا کوڈ : 620594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش