0
Wednesday 22 Mar 2017 23:52

حافظ محمد سعید کو نظربند کر کے امریکی و بھارتی ایجنڈے کی تکمیل کی جا رہی ہے، جماعتہ الدعوہ

حافظ محمد سعید کو نظربند کر کے امریکی و بھارتی ایجنڈے کی تکمیل کی جا رہی ہے، جماعتہ الدعوہ
اسلام ٹائمز۔ مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین نے جماعةالدعوة کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا نظریہ، عدلیہ، قانون حرمت رسول (ص) کے بغیر نامکمل ہے۔ حکمران نبی کریم (ص)کی عظمت و حرمت کے لئے تحریک حرمت رسول(ص) کا حصہ بن جائیں۔ گستاخ بلاگرز کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے ملک میں لا کر قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔ پاکستان کی بنیاد لسانی، صوبائیت، ثقافتی یا جغرافیائی نہیں ہے بلکہ مسلم قومیت کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا۔ 23 مارچ کا دین تجدید عہد کا دن ہے کہ جن اصولوں پر پاکستان بنایا تھا اب انہی اصولوں پر اس کی تعمیر کرنی ہے۔ وزیراعظم ہولی کی تقریبات میں شرکت کر کے مسلمانوں اور ہندوئوں کو برابری کا درجہ دے کر کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟۔ کشمیری پاکستان کے تکمیل اور بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ حافظ محمد سعید کو نظر بند کر کے امریکی و بھارتی ایجنڈے کی تکمیل کی جا رہی ہے، ان کی نظر بندی فی الفور ختم کی جائے ورنہ پوری قو م سڑکوں پہ ہوگی۔ آج پورے جنوبی پنجاب میں جماعة الدعوة کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنسیز، سیمینارز اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول محمد راشد، سینئر سیاستدان رانا عرفان محمود، ملک رمضان جھیڈا، شیخ محمد اکمل، ڈاکٹر ابو وقاص، عبدالرحمن سیاف، قاری عبدالغنی ثاقب، اے بی مجاہد، رانا شمشاد احمد، سید گلزار نقوی، رانا محمد افضل، رانا عمر فاروق، عبداللہ عمیر، طاہر چوہدری، محمد شفیق جوئیہ، شیخ طاہر الدین و دیگر نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 620599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش