0
Saturday 6 Jun 2009 09:18

پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر باقاعدہ دستخط

پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر باقاعدہ دستخط
انقرہ : ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ترکی میں ہونے والا یہ معاہدہ ایران کی نیشنل آئل کمپنی اور پاکستان کی انٹرسٹیٹ گیس کمپنی کے درمیان ہوا ہے ۔ جیو نیوز کو معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انٹر سٹیٹ گیس کمپنی پاکستان کے ایم ڈی حسن نواب نے کہا کہ یہ معاہدہ تھرڈ کنٹری لا سے گورنڈ ہے اس لئے اس کو تیسرے ملک میں ہی سائن کرنا تھا لہٰذا معاہدے پر ایران کی بجائے ترکی میں دستخط کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ آج سے شروع ہو گیا ہے اور 2013ء مکمل ہوجائے گا۔اس منصوبہ کے ذ ریعے      750 ملین  کیوبک فٹ  روزانہ کے حساب سے گیس آئے گی اور یہ گیس 4000 میگا واٹ بجلی بنانے کیلئے کافی ہو گی۔گیس پائپ لائن گوادر کے قریب ایران کے بارڈر کے قریب سے شروع ہو گی اور  اس کی لمبائی تقریبا 800 کلومیٹر ہو گی۔گیس کی قیمت کاتعین آئل کی قیمت کی مناسبت سے ہو گا اور یہ کروڈ آئل کی قیمت سے 25 فیصد کم ہو گی۔منصوبے پر آنے والی لاگت کا تخمینہ 1.2بلین امریکی ڈالرلگایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 6206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش