0
Thursday 23 Mar 2017 00:32

حویلیاں میں حادثے کا شکار طیارے کی انجن میں خرابی تھی، بلیک باکس رپورٹ

حویلیاں میں حادثے کا شکار طیارے کی انجن میں خرابی تھی، بلیک باکس رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ حویلیاں میں حادثے کا شکار طیارے کی انجن میں خرابی تھی، بلیک باکس رپورٹ سے تصدیق ہوگئی۔ مزید تحقیقات کیلئے طیارے کا انجن کینیڈا بجھوا دیا گیا۔ سینیٹ کی قوائد ضوابط کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد سیکرٹری سول ایوی ایشین نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے اے ٹی آر طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ میں طیارے کا انجن خراب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی آر طیارے کے ایک انجن نے دوران پرواز کام کرنا چھوڑ دیا تھا، دوران پرواز کاک پٹ میں طیارے کے عملے کو انجن خراب ہونے کا علم ہو چکا تھا، اور عملے کے درمیان انجن کی خرابی سے متعلق گفتگو بھی ہوتی رہی، کچھ دیر بعد عملے کی جانب سے ایمر جنسی کال میں طیارے کا انجن خراب ہونے کی اطلاع دی گئی۔ سیکرٹری سول ایو ایشن نے بتایا کہ بلیک باکس کی رپورٹ میں طیارے کے جن حصوں کے ممکنہ طور پر خراب ہونے کا امکان نظر آیا ہے ان تمام حصوں کو مزید تحقیقات کے لیئے فرانس اور انجن کینیڈا کو کینڈا بھیج دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے حوالے سے تین ماہ میں کسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 620607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش