0
Thursday 23 Mar 2017 01:19

حامد سعید کاظمی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے

حامد سعید کاظمی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ حج کرپشن کیس سے بریت کے بعد سابق وفاقی وزیر کو اڈیالہ جیل سے رہائی مل گئی۔ جیل کے باہر حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔ حامد سعید نے جیل میں سہولتیں نہ ملنے کا شکوہ کیا اور بتایاکہ وہ جلد مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق، حامد سعید کاظمی کو حج کرپشن کیس میں بری ہونے کے بعد رہا کیا گیا تو سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے باہر مریدوں اور رفقاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور نعرے لگاکر سابق وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ میڈیا سے بات چیت میں حامد سعید کاظمی نے کہا کہ بےگناہی کے باوجود سزا دیے جانے پر وہ اعلی عدلیہ سے رجوع کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں جیل میں عام قیدیوں کی طرح رکھا گیا، بولے کہ مستقبل کا فیصلہ جلد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 620613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش