0
Thursday 23 Mar 2017 20:47

پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں نے قائداعظمؒ کے افکار کو پس پشت ڈال دیا ہے، سجاد مسعود

پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں نے قائداعظمؒ کے افکار کو پس پشت ڈال دیا ہے، سجاد مسعود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے رہنماء سجاد مسعود نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے جانیں قربان کے لیے ملک بنایا، لیکن حکمرانوں نے قائداعظمؒ کے افکار کو پس پشت ڈال رکھا ہے، جس کے باعث ملکی مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل سے نجات کے لیے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے OIC کے پلیٹ فارم پر توہین آمیز مواد کے متعلق مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے اور ڈیڑھ ارب سے زائد مسلم آبادی کے مذہبی جذبات کو مجروح ہونے سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان کے ایمان کا لازمی جز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن علماء کونسل کی اپیل پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں جہاں جہاں اسلامک سنٹرز ہیں، مواد کے ہٹائے جانے تک ہر جمعۃ المبارک کو یوم عظمت مصطفی ﷺ کے طور پر منایا جاتا رہے گا، علماء، خطباء عظمت مصطفی ﷺ اور تحفظ رسالت کے عنوان سے خطبہ دیکر اپنے آقا ﷺ سے عشق و محبت کو پختہ کرنے کا عہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ کے بعد تمام مساجد کے باہر پر امن عظمت مصطفی ﷺ مارچ کریں اور بلند آواز میں مل کر محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ پر درود و سلام بھیجیں، یہ حضور اکرم ﷺ سے عشق و محبت کا بہترین انداز ہے۔
خبر کا کوڈ : 620658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش