0
Thursday 23 Mar 2017 19:29

یوم پاکستان ہمیں اپنے بزرگوں کی ملک کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، مشاق احمد غنی

یوم پاکستان ہمیں اپنے بزرگوں کی ملک کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، مشاق احمد غنی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں اپنے بزرگوں کی ملک کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد ملک سے کرپشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا۔  ایبٹ آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خیبر پی کے کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، صوبہ کی داخلی سرحدوں پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل چوکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن اپنے ہمسایوں کو بھی پیغام دینا چا رہا ہوں کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے سے باز رہیں، پاکستانی عوام اور مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

مشتاق غنی کا مزید کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہمیں اپنے بزرگوں کی ملک کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کو قائد کے ویژن کے مطابق فلاحی اور مستحکم ریاست بنا کر دم لیں گے۔ ترجمان خیبر پی کے حکومت نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد ملک سے کرپشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا، پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ اس سے قبل مشتاق غنی نے ٹی ایم اے آفس میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی، جس میں صوبائی وزراء، بلدیاتی ممبران و دیگر نے بھی شرکت کی۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں 77 واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کا آغاز 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 620747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش