0
Thursday 23 Mar 2017 22:31

کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے 2 گستاخوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان کو اس شرمناک کام کیلئے ہالینڈ، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سے تکنیکی و مالی امداد ملتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی سے دو گستاخانِ رسول ﷺ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایاز نظامی عرف عبدالوحید اور رانا نعمان نے رئیلسٹک ڈاٹ کام، پاکستانی فری تھنکرز، ٹرپل اے پی، سچائی ڈاٹ کام، جہان سینسز اور سی ای ایم بی نامی سوشل میڈیا پیجز بنا رکھے تھے جن پر وہ گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرتے تھے۔ دونوں ملزمان کو اس شرمناک کام کیلئے ہالینڈ، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سے مالی و تکنیکی امداد ملتی تھی جبکہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے ہالینڈ کی موبائل سم استعمال کرتے تھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 7/17 درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 620917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش