QR CodeQR Code

آزاد کشمیر اور گلگت کو خالی کیا جائے، بھارت

24 Mar 2017 17:54

نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں بھاجپا لیڈر جتیندر سنگھ نے پاکستان کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یہ علاقے خالی کرنے چاہیئے۔


اسلام ٹائمز: بھارتی وزیر مملکت نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جموں و کشمیر کے حوالے سے ایک ہی معاملہ ہے اور وہ ہے پاکستان زیر انتظام کشمیر (آزاد کشمیر) اور گلگت بلتستان پر جبری قبضہ ہے۔ نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے پاکستان کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یہ علاقے خالی کرنے چاہیئے۔ پاکستانی ہائی کمشنر برائے نئی دہلی عبدالباسط کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیر مملکت نے کہا کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان کوئی ایشو ہے تو وہ پاکستان کا ان علاقوں پر قبضہ ہے جو کہ ناجائز ہے۔ بھاجپا لیڈر کا کہنا تھا کہ ان علاقوں کو کیسے قبضہ سے آزاد کر کے بھارت میں شامل کیا جائے بنیادی ایشو یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1994ء میں پارلیمنٹ میں اس حوالے سے قرارداد بھی پاس کی گئی اور بھارت کا اس ضمن میں دوٹوک موقف ہے۔


خبر کا کوڈ: 620957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/620957/ا-زاد-کشمیر-اور-گلگت-کو-خالی-کیا-جائے-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org