QR CodeQR Code

قطر ہسپتال سے اغواء ہونیوالا بچہ بازیاب، کراچی میں بھی بچوں کو اغواء کرنیوالے گروہ کا انکشاف

24 Mar 2017 16:19

ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق گرفتار خاتون کی نشاندہی پر بچہ خریدنے والے میاں بیوی کے علاوہ چار خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کیا گیا، یہ تمام افراد ایک افغان اغواءکار گروہ کے لئے کام کررہے تھے اور اس گروہ کا اہم رکن بھی گرفتار کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے قطر ہسپتال سے گزشتہ روز نومولود بچے کو اغواء کرنیوالی خاتون کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہسپتال سے ہی گرفتار کرلیا جس کے بعد مغوی بچے کو بھی بازیاب کرالیا گیا۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق گرفتار خاتون کی نشاندہی پر بچہ خریدنے والے میاں بیوی کے علاوہ چار خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ تمام افراد ایک افغان اغواءکار گروہ کے لئے کام کررہے تھے اور اس گروہ کا اہم رکن بھی گرفتار کرلیا گیا، یہ تمام گرفتاریاں بچہ اغواء کرنیوالی خاتون کی نشاندہی پر کی گئیں جبکہ بچے کو اغواء کرکے فروخت بھی کردیا گیا تھا۔ حسن سردار نے بتایا کہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، کچھ عرصہ قبل بھی قطر ہسپتال سے ایک بچہ اغواء ہوا تھا اور اس ضمن میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ اغواءکار کا تعلق سوات سے ہے اور اس نے منگھو پیر میں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 621047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621047/قطر-ہسپتال-سے-اغواء-ہونیوالا-بچہ-بازیاب-کراچی-میں-بھی-بچوں-کو-کرنیوالے-گروہ-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org