QR CodeQR Code

افغان مہاجرین کی واپسی 3 اپریل سے دوبارہ شروع، یو این ایچ سی آر

24 Mar 2017 17:40

4 ماہ کے تعطل کیبعد واپسی کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے، بلوچستان اور خیبر پی کے میں قائم دو مراکز سے افغان مہاجرین کی واپسی ہوگی، واپس جانیوالے ہر افغان مہاجر کو 200 ڈالر دیئے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی 3 اپریل سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے، واپس جانیوالے ہر افغان مہاجر کو 200 ڈالر دیئے جائیں گے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی 3 اپریل سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے، 4 ماہ کے تعطل کے بعد واپسی کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں قائم دو مراکز سے افغان مہاجرین کی واپسی ہوگی۔ واپس جانیوالے ہر افغان مہاجر کو 200 ڈالر دیئے جائیں گے، خیبر پی کے سے 11 ہزار مہاجرین نے رجسٹریشن کی ہے۔ یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر سے 3 لاکھ 80 ہزار افغان مہاجرین واپس گئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 4 سال کے دوران پاکستان 10 لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کر چکا ہے۔ 2016ء کے آخری نصف حصے میں ملک بدری کی دھمکیوں اور پولیس کی بدسلوکی کی وجہ سے 15 لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین میں سے 3 لاکھ 65 ہزار افراد افغانستان واپس گئے اور اسی دوران 10 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں سے 2 لاکھ افغان مہاجرین بھی وطن واپس پہنچے۔ انسانی حقوق کے ادارے نے اس انخلاء کو حالیہ دور میں دنیا کی سب سے بڑی غیر قانونی مہاجرین کی واپسی قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 621064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621064/افغان-مہاجرین-کی-واپسی-3-اپریل-سے-دوبارہ-شروع-یو-این-ایچ-سی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org