0
Friday 24 Mar 2017 20:48

کراچی، 20 افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق

کراچی، 20 افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ شہر میں رواں ماہ اب تک 20 افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ درجنوں مشتبہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود شہری ادارے اور صوبائی محکمہ صحت مچھروں کے خاتمے کے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کورنگی، لیاری، اورنگی ٹاون، ابراہیم حیدری، بن قاسم اور گڈاپ کے علاقے میں اسپتالوں میں تیز بخار کے درجنوں مریض سامنے آئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر محمد توفیق نے بتایا کہ رواں ماہ اب تک چکن گنیا کے 98 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 20 میں چکن گنیا کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کہیں بھی بخار کے کیسز سامنے آرہے ہیں تو اسے چکن گنیا کے کیسز کہا جارہا ہے ایسا نہیں ہے چکن گنیا کے کیسز میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر محمد توفیق نے کہا کہ ہمارا کام چکن گنیا کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ہے جو کی جارہی ہے، جبکہ اس مرض سے بچاو کی آگہی بھی دی جارہی ہے، جہاں تک مچھروں کے خاتمے کا تعلق ہے تو یہ کام کے ایم سی کا ہے۔ اس کیلئے 2 روز قبل کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کو مکتوب لکھا تھا، جس کی کاپی وزیر بلدیات اور سیکریٹری بلدیات کو بھی بھیجی تھی، جس میں ان سے مچھروں کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 621140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش