QR CodeQR Code

صوفیاء کی تعلیم کو ختم کرکے باہر کا ایجنڈا فالو کیا گیا

اسٹیبلشمنٹ نے ہمارا سکون چھین کر خون اور بربریت کا تحفہ دیا ہے، ریاض حسین پیرزادہ

ولتا ہوں تو ڈر لگتا ہے کہ کہیں ایف آئی آر نہ کٹ جائے یا پھر کفر کا فتویٰ نہ لگ جائے

24 Mar 2017 22:43

اسلام آباد میں صوفی کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کے ہی کارنامے ہیں کہ سرائیکی خطہ جہاں اسلحہ کا تصور بھی نہ تھا، وہاں میرے والد اور اہل خانہ کو گھروں میں گھس کر گولیاں ماری گئیں، صوفیاء کی تعلیم کو ختم کرکے باہر کا ایجنڈا فالو کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں اور ہمارے بچوں کو کیا دیا ہے؟، سکون چھین کر خون کا تحفہ دیا گیا، بربریت کا راج قائم کیا، باہر سے ملنے والے احکامات پر عملدآمد کیا گیا، بولتا ہوں تو ڈر لگتا ہے کہ کہیں ایف آئی آر نہ کٹ جائے یا پھر کفر کا فتویٰ نہ لگ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ سچ یہ ہے کہ باہر کے اسلام کو قوم پر نافذ کیا گیا، باہر سے ملنے والے احکامات پر عملدآمد کیا گیا، علامہ اقبال پڑھایا گیا مگر عمل کسی اور چیز پر کیا گیا، بات کرتا ہوں تو میری باتیں اخباروں کی زینت بنتی ہیں اور کچھ بیانات پر لوگ ناراض بھی ہو جاتے ہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ کے ہی کارنامے ہیں کہ سرائیکی خطہ جہاں اسلحہ کا تصور بھی نہ تھا، وہاں میرے والد اور اہل خانہ کو گھروں میں گھس کر گولیاں ماری گئیں۔ صوفیاء کی تعلیم کو ختم کرکے باہر کا ایجنڈا فالو کیا گیا۔ اب اگر کوئی بات کروں تو ڈر لگتا ہے کہ کہیں کفر کا فتویٰ نہ صادر ہو جائے یا کہیں پرچہ نہ کٹ جائے۔


خبر کا کوڈ: 621181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621181/اسٹیبلشمنٹ-نے-ہمارا-سکون-چھین-کر-خون-اور-بربریت-کا-تحفہ-دیا-ہے-ریاض-حسین-پیرزادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org