0
Saturday 25 Mar 2017 10:05

لاہور، متحدہ دینی جماعتوں کی "تحفظ ناموس رسالت ریلی" کارکنوں کی شرکت

لاہور، متحدہ دینی جماعتوں کی "تحفظ ناموس رسالت ریلی" کارکنوں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ دینی جماعتوں، جمعیت علماء پاکستان، جماعت اہلسنّت، جمعیت علماء اسلام، جماعت اسلامی، جمعیت اہلحدیث اور عالمی مجلس ختم نبوت کی لاہور میں مشترکہ ریلی گلبرگ میں فردوس مارکٹ سے شروع ہوئی، ریلی میں مکہ کالونی، ماڈل کالونی، حسنین آباد، قاسم پورہ، گل بہار کالونی، گورومانگٹ اور دیگر ملحقہ آبادیوں سے علماء و مشائخ، انجمن تاجران کے نمائندوں اور دیگر سیاسی و مذہبی تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت جے یو پی کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر، مفتی سلیمان قادری، مفتی عاشق حسین، مولانا مختار احمد صدیقی، میاں محمد اشرف، سید منور حسین شاہ، شیخ غلام جیلانی، حافظ نصیر احمد نورانی، ملک محمد اشفاق، مفتی تصدق حسین، میاں محبوب قادری، حافظ زبیر احمد ظہیر، مولانا مختار احمد ندیم، پیر محمد رمضان سیفی، مولانا عبدالعزیز سیالوی، مولانا محمد سلیم، قاری لیاقت رضوی، قاری احسان الحق اور دیگر قائدین نے کی۔ ریلی کے شرکاء نعرہ تکبیر و رسالت، غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں، لبیک یارسول اللہ اور غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کے نعروں سے دلوں میں گرماتے رہے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری زوار بہادر نے کہا کہ سیکولر عناصر ایک بار پھر اس قانون پر وار کرنا چاہتے ہیں یہ ناموس رسالت کا قانون کسی انسان کا بنایا ہوا نہیں بلکہ خود اللہ رب العزت نے اپنے محبوب کی ناموس کی حفاظت کا قانون بنایا ہے۔ غلامان مصطفےٰ اس قانون کو ختم کرنے یا اس میں ترمیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے، ہم نے پہلے بھی اس کے آگے بند باندھا ہے آئندہ بھی میدان عمل میں ہوں گے، قوم ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کیلئے میدان میں نکلنے کیلئے تیار ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران بے حس اور اسلامی غیرت وحمیت سے خالی ہو چکے ہیں۔ انہوں کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔ جماعت اسلامی کے ذکر اللہ مجاہد نے کہا جس دور میں رسول اکرم (ص) کی ناموس پر حملے ہوں اُس قوم کو زندہ نہیں رہنا چاہیے۔ عالمی مجلس ختم نبوت کے عزیز الرحمن ثانی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما حافظ زبیر احمد ظہیر، تحریک محبت مصطفےٰ کے رہنما میاں محمد اشرف نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 621238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش