0
Saturday 25 Mar 2017 10:16

لندن، پارلیمنٹ حملے کے ملزم کی تصویر جاری، دہشتگرد برطانوی شہری نکلا

لندن، پارلیمنٹ حملے کے ملزم کی تصویر جاری، دہشتگرد برطانوی شہری نکلا
اسلام ٹائمز۔ برطانوی پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر حملہ کرنیوالے خالد مسعود کی تصاویر جاری کر دیں۔ ہلاک حملہ آور برطانیہ کا ہی شہری نکلا۔ برطانوی پولیس نے لندن کے ویسٹ منسٹر برج پر لوگوں پر گاڑی چڑھانے والے حملہ آور کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ حملہ آور کی شناخت خالد مسعود کے نام سے ہوئی جس نے کچھ عرصہ قبل جیل میں قید کے دوران اسلام قبول کیا۔ خالد مسعود کی کراچی کی فرزانہ ملک سے شادی ہوئی لیکن پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ خالد مسعود حملے سے پہلے ہوٹل میں مقیم تھا۔ حملے کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایم آئی فائیو حملہ آور سے تحقیقات کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 621239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش