0
Saturday 25 Mar 2017 13:11

بھارت کیلئے چین اور پاکستانی فوج کو شکست دینا ممکن نہیں، سابق بھارتی فوجی افسر

بھارت کیلئے چین اور پاکستانی فوج کو شکست دینا ممکن نہیں، سابق بھارتی فوجی افسر
اسلام ٹائمز۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی سابق فوجی افسر پروین ساہنی نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی فوج چین تو کیا، پاکستان سے بھی جنگ نہیں جیت سکتی، کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان چین ہے اور چین پاکستان ہے، دونوں ممالک مل کر بھارت کا سامنا کریں گے۔ بھارتی فوج کی ملازمت چھوڑنے والی پروین ساہنی اور غزالہ وہاب نے اپنی کتاب “ڈریگن ان اور ڈور اسٹیپ” میں لکھا ہے کہ چین اور پاکستان نے مل کر ایسا میکنزم تیار کیا ہے کہ جس کی مدد سے وہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ایک دوسرے کے دست و بازو ثابت ہوں گے، بھارت کی سیاسی قیادت کو فوج کے حوالے سے اپنی سوچ کو بہتر بنا کر قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں میں فورسز کے نمائندوں کو شریک کرنا ہو گا۔ کتاب میں بھارت فورسز کی نفری میں کمی پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ اسے بہتر طور پر کنٹرول کیا جاسکے۔ مصنفین کا استد لال ہے کہ بھارتی فوج میں پروفیشنل اپروچ پیدا کرنے کے لیے فیلڈ فورس اور نان فیلڈ فورس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 621271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش